نئی دہلی،17دسمبر(یو این آئی) پاکستان میں دہشت گردانہ حملے میں 132اسکولی بچوں سمیت147لوگوں کے مارے جانے کے سانحے پر لوک سبھا میں آج خاموشی اختیار کر کے اظہار غم کیا گیا اور اس پر مذمتی قرارداد پاس کرنے
کی فیصلہ کیا گیا۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر سمترامہاجن نے بتایا کہ پاکستان کے پشاور میں کل ایک اسکول پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے ۔ اس حملے میں کئی اسکولی بچے اور دیگر افراد کی افسوسناک موت ہوئی ہے۔